پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائردریافت

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائردریافت

کراچی :سندھ کے ضلع سجاول میں واقع پاٹیجی ایکس ون کنویں سے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے ہائیڈرو کاربن کی ایک اور اہم دریافت کا اعلان کیا ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ نوٹس میں پی پی ایل نے اس پیشرفت کی اطلاع دی۔ نوٹس میں بتایا گیا کہ پاٹیجی ایکس-1 کنویں میں اپر سینڈ (سی-سینڈ) ریزروائر سے قدرتی گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت ہوئی ہے۔
پی پی ایل کے مطابق، اس کنویں کی کھدائی اور ٹیسٹنگ کے دوران 12.4 ملین معیاری مکعب فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس اور 196 بیرل کنڈنسیٹ روزانہ حاصل کیا گیا۔
یہ کنواں شاہ بندر بلاک میں کھودا گیا ہے۔پی پی ایل اپنے جوائنٹ وینچر پارٹنرز، ماری پیٹرولیم کمپنی، سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کیساتھ 63 فیصد ورکنگ انٹرسٹ رکھتا ہے۔ ان پارٹنرز کے ورکنگ مفادات 32 فیصد، 2.5 فیصد اور 2.5 فیصد ہیں۔
پی پی ایل نے مزید کہا کہ اس دریافت سے ہائیڈرو کاربن کے اضافی ذخائر میں اضافہ ہوگا، جس سے پاکستان میں توانائی کے بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور مقامی ہائیڈرو کاربن پیداوار کے ذریعے ملک کے لئے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین