پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیے، جن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 830 ہے، جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 11 لاکھ 77 ہزار 480 ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مرد ووٹرز کا تناسب 53.74 فیصد اور خواتین ووٹرز کا تناسب 46.26 فیصد ہے۔

پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جو 7 کروڑ 53 لاکھ 753 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار 360 ہے، جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 51 لاکھ 76 ہزار 393 ہے۔

سندھ میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 36 ہزار 414 ہے۔ اس میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 49 لاکھ 90 ہزار 198 اور خواتین ووٹرز 1 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار 216 ہیں

متعلقہ خبریں

مقبول ترین