ٹی10 لیگ میں شناکا کی بالنگ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی10 لیگ کے دوران ایک دلچسپ اور ناقابل یقین واقعہ پیش آیا، جہاں بنگلا ٹائیگرز کے سری لنکن آل راؤنڈر داسن شناکا نے 9ویں اوور کی ابتدائی 3 گیندوں پر 30 رنز دے دیے، جبکہ اوور میں مجموعی طور پر 33 رنز بنے۔

یہ واقعہ 29 نومبر کو دہلی بلز اور بنگلا ٹائیگرز کے درمیان ہونے والے میچ میں پیش آیا۔ بلز کی بیٹنگ کے دوران شناکا کو 9ویں اوور کے لیے بالنگ پر لایا گیا، لیکن یہ فیصلہ مہنگا ثابت ہوا۔ اوور کی پہلی گیند پر بلز کے بیٹر نکھل چوہدری نے چوکا لگایا۔ اگلی گیند نوبال تھی، جس پر بھی چوکا لگا۔

شناکا نے دوبارہ گیند پھینکی، جو ایک اور نوبال ثابت ہوئی، اور اس پر بھی چوکا پڑ گیا۔ صرف ایک لیگل گیند پر شناکا 14 رنز دے چکے تھے۔

شناکا نے کوشش جاری رکھی اور اگلی گیند کروائی، جس پر ایک اور چوکا لگا۔ اس کے بعد اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگا۔ چوتھی گیند پھر نوبال تھی، لیکن اس بار بیٹر کوئی باؤنڈری نہ لگا سکے۔ تاہم اگلی گیند پر دوبارہ نوبال ہوئی اور ساتھ میں ایک اور چوکا لگا، یوں ابتدائی 3 لیگل گیندوں پر 30 رنز بن چکے تھے۔اوور کی باقی تین گیندوں پر شناکا نے بہتر بالنگ کی اور صرف 3 رنز دیے، لیکن اوور کے اختتام تک مجموعی طور پر 33 رنز بن چکے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین