پنجاب یونیورسٹی امپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی ٹاؤن (ٹو) کے سالانہ انتخابات میں بڑا بریک تھرو

غازی ، انقلاب اور اخوت گروپ نے چاند گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور :پنجاب یونیورسٹی امپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی ٹاؤن (ٹو) میں سالانہ انتخابات کیلئے غازی ، انقلاب اور اخوت گروپ نے چاند گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا – تفصیل کے مطابق پنجاب یونیورسٹی امپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی ٹاؤن ٹو کے سالانہ انتخابات2027 -2026 سے قبل ہی 3 بڑے گروپس غازی گروپ انقلاب گروپ اخوت گروپ نے چاند گروپ کے صدر کے امیدوار سردار عابد علی جٹ ایڈوکیٹ اور اس کے پورے پینل کی بھرپور حمایت اور سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ چاند گروپ پنجاب یونیورسٹی امپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی ٹاؤن ٹو کا سب سے بڑا اور ملازمین کا مقبول گروپ ہے جس نے ٹاؤن ممبران کو اعلی معیار زندگی اور تمام سہولتیں میسر کی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ٹاؤن میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کے ملازمین کے ان تین بڑے گروپس نے چاند گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے-

متعلقہ خبریں

مقبول ترین