منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’صوفی بائیوگرافی اور کیریکٹر بلڈنگ کورس‘‘کی اختتامی تقریب

تصوف محض خانقاہی رسوم یا ظاہری مشاغل کا نام نہیں بلکہ ظاہری و باطنی توبہ، نفس کی اصلاح اور کردار کی تعمیر کا جامع نظام ہے:پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

لاہور (خصوصی رپورٹ:حافظ عمران) منہاج یونیورسٹی لاہور میں شیخ الاسلام انسٹیٹیوٹ آف سپرچوئل سٹڈیز کے زیرِ اہتمام دو ماہ پر مشتمل’’ صوفی بائیوگرافی اور کیریکٹر بلڈنگ کورس‘‘ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اولیاء اللہ کے کردار، ان کے حالاتِ زندگی اور صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عملی حیات میں تصوف کے نمایاں پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ کا ہدف نوجوان نسل کو تصوف کے حقیقی، معتدل اور سیرتِ نبوی ﷺ سے ہم آہنگ تصور سے روشناس کرانا ہے تاکہ انتہا پسندی، اخلاقی زوال اور فکری انتشار کا مؤثر تدارک کیا جا سکے۔

منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’صوفی بائیوگرافی اور کیریکٹر بلڈنگ کورس‘‘کی اختتامی تقریب

انہوں نے مزید کہا کہ تصوف محض خانقاہی رسوم یا ظاہری مشاغل کا نام نہیں بلکہ ظاہری و باطنی توبہ، نفس کی اصلاح اور کردار کی تعمیر کا جامع نظام ہے۔ حقیقی تصوف انسان کو اپنے جسمانی اعضاء کو گناہوں سے بچانے، دل کو بغض، کینہ، حسد اور نفرت جیسی روحانی آلودگیوں سے پاک کرنے اور اعلیٰ اخلاق اپنانے کی تعلیم دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اولیاء اللہ کی زندگیاں صبر، توکل، اخلاص اور خدمتِ خلق کا عملی نمونہ ہیں، جبکہ صحابۂ کرامؓ کی سیرت تصوف کی کامل اور متوازن مثال ہے۔انہوں نے کہا منہاج یونیورسٹی لاہور میں شیخ الاسلام انسٹیٹیوٹ آف سپرچوئل سٹڈیز کا قیام شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے وژن کا تسلسل ہے، جس کا بنیادی مقصد تعلیم کے ساتھ روحانی تربیت، اخلاقی اقدار اور کردار سازی کو فروغ دینا ہےتقریب کے اختتام پر ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کورس مکمل کرنے والے طلبہ میںسرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’صوفی بائیوگرافی اور کیریکٹر بلڈنگ کورس‘‘کی اختتامی تقریب منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’صوفی بائیوگرافی اور کیریکٹر بلڈنگ کورس‘‘کی اختتامی تقریب منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’صوفی بائیوگرافی اور کیریکٹر بلڈنگ کورس‘‘کی اختتامی تقریب منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’صوفی بائیوگرافی اور کیریکٹر بلڈنگ کورس‘‘کی اختتامی تقریب

تقریب میں رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، خطیب جامع مسجد علی ہجویری لاہور مفتی محمد رمضان سیالوی، ڈائریکٹر شیخ زید اسلامک سنٹر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر عبداللہ صالح ،سماجی شخصیت میاں زاہد الاسلام ،ڈائریکٹر شیخ الاسلام انسٹیٹیوٹ آف سپرچوئل سٹڈیز ڈاکٹر شبیر احمد جامی اورکوارڈینیٹر علی سعد القادری سمیت منہاج یونیورسٹی کے مختلف ڈینز، فیکلٹی ممبران اور کورس مکمل کرنے والے طلبہ نے شرکت کی۔

منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’صوفی بائیوگرافی اور کیریکٹر بلڈنگ کورس‘‘کی اختتامی تقریب منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’صوفی بائیوگرافی اور کیریکٹر بلڈنگ کورس‘‘کی اختتامی تقریب

متعلقہ خبریں

مقبول ترین