ایکسپو سینٹر کراچی میں علمی و روحانی نمائش 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گی

طلبہ و طالبات کے لیے علم اور کتاب کا بے مثال خزانہ موجود ہے : صدر مصطفوی اسٹوڈنٹس جواد انصاری

کراچی (خصوصی رپورٹ : راؤ حسنین) اساتذہ، ڈاکٹرز، لیکچرارز، وکلا اور علم دوست عوام بالخصوص طلباء و طالبات کے لیے خوشخبری ہے کہ مجدد المئۃ الحاضرۃ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی تصانیف قرآن و حدیث، علمی، دینی، روحانی، اخلاقی، انقلابی، سائنسی، معاشی، فکری اور سیاسی موضوعات پر کتب کی خریداری کا سنہری موقع میسر آئے گا۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں علمی و روحانی نمائش 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گی

18 دسمبر سے شروع ہونے والی یہ خصوصی نمائش 22 دسمبر 2025کو اختتام پذیر ہو گی، ہال نمبر 1 کے اسٹال نمبر 97 اور 100 پر تشنگان علم کو کتب کی خریداری پر خصوصی رعایت ہے۔ نمائش کا مقصد طلبہ و طالبات میں علم و تحقیق، روحانی بصیرت، اخلاقی اقدار اور فکری ترقی کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ معاشرتی اور فکری سطح پر مضبوط اور باخبر شہری بن سکیں۔

نمائش کا اہتمام منہاج القرآن پبلیکیشنز اور مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کی جانب سے کیا جا رہا ہے، جو نوجوانوں کو تعلیمی اور فکری مواقع فراہم کرنے، علمی شوق پیدا کرنے اور دینی و اخلاقی تعلیمات کے فروغ کے لیے مستقل کوشاں ہیں۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں علمی و روحانی نمائش 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گی

جواد انصاری ، صدر مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کراچی نے اس موقع پر طلبہ و طالبات کے لیے پیغام دیا کہ علم، قلم اور کتاب دوستی کا بے مثال خزانہ حاصل کرنے کے لیے یہ بہترین اور نادر موقع ہے۔ ان کے مطابق یہ نمائش طلبہ اور دیگر علم دوست حضرات کو علم و معرفت کے خزانے سے مستفید ہونے، علمی تحقیق میں اضافہ کرنے اور دینی و اخلاقی شعور بڑھانے کا سنہری موقع فراہم کرتی ہے۔

جواد انصاری نے زور دیا کہ طلبہ و نوجوانوں کے لیے یہ نہ صرف ایک علمی سرگرمی ہے بلکہ انہیں مسائلِ معاشرت، دینی شعور، روحانی تربیت اور اخلاقی اقدار کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کا بھی موقع فراہم کرتی ہے، تاکہ وہ مستقبل میں علم، فکری بصیرت اور قومی و عالمی شعور کے حامل مضبوط شہری بن سکیں۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں علمی و روحانی نمائش 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گی

اس موقع پر نہ صرف کتب خرید سکتے ہیں بلکہ مطالعہ، تحقیق اور علمی مکالمے کے ذریعے اپنے فکری اور روحانی افق کو وسیع کرنے کا بھی موقع حاصل کریں گے۔ اس نمائش میں شرکت کر کے طلبہ و طالبات مجدد المئۃ الحاضرۃ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی علمی اور فکری بصیرت سے براہِ راست مستفید ہو سکتے ہیں اور علم و معرفت کے خزانے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ نمائش ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں علم دوست حضرات کتاب، تحقیق اور فکری مکالمے کے ذریعے نہ صرف اپنے علمی افق کو وسیع کریں گے بلکہ معاشرتی ترقی اور اخلاقی و روحانی شعور کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین