گجیانہ نو میں پاکستان عوامی تحریک PP-144 کے زیرِ اہتمام تنظیمِ نو کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں یونین کونسل رچند، ککڑگل، اجینانوالہ، کیلے اور جھبراں سے تعلق رکھنے والے عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں مشاورت اور اتفاقِ رائے سے محترم امتیاز احمد قادری کو صدر پاکستان عوامی تحریک PP-144 گجیانہ نو جبکہ محترم میاں وسیم عباس کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔
اس موقع پر اجلاس میں خصوصی طور پر جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک لاہور ڈویژن محترم صوبیدار سرفراز احمد، صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع شیخوپورہ محترم مہر شفیق احمد قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ محترم ظفر اقبال سلہریا، ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ محترم ملک شکیل احمد اعوان، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ضلع شیخوپورہ محترم عابد عزیز طاہر اور ناظم تعلقات عامہ پاکستان عوامی تحریک ضلع شیخوپورہ شیخ طیب قادری نے شرکت کی۔

اجلاس میں تحریک منہاج القرآن گجیانہ نو اور اس سے وابستہ تمام فورمز کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ شرکاء نے نئی منتخب ہونے والی قیادت کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت عوامی خدمت، تنظیمی استحکام اور بانی و سرپرستِ اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق جدوجہد کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائے گی۔
اجلاس کے اختتام پر پاکستان عوامی تحریک PP-144 گجیانہ نو کی نئی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔





















