شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شہزاد رسول کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جملہ سوگوران کو صبر جمیل عطا فرمائے:ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور:بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد رسول کے والد حاجی عبد الرسول (مرحوم)کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی بخشش، مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جملہ سوگوران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر رفیق نجم، جواد حامد، نور اللہ صدیقی، حاجی اسحاق، عابد بشیر، سعید اختر سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے دیگر رہنماؤں نے بھی شہزاد رسول کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ محلہ اشرف آباد بٹالہ کالونی فیصل آباد میں آج 4 فروری بدھ کو بعد نمازِ ظہر ادا کی جائیگی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین