لاہور: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا معروف صنعت کار و چیئرمین سُپر ایشیاء گروپ حاجی محمد اشرف کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے معروف صنعت کار و سُپر ایشیاء گروپ کے چیئرمین حاجی محمد اشرف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے مرحوم کے بھائی حاجی محمد افضل اور صاحبزادوں علی اشرف اور عمر اشرف سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و مغفرت اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔
اسے بھی پڑھیں: اُمت مسلمہ کی پہچان علم و تحقیق ہے:شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری
شیخُ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے کہا کہ مرحوم حاجی محمد اشرف ایک نیک سیرت، بااخلاق اور خدمتِ خلق کا جذبہ رکھنے والے انسان تھے، جن کی وفات سے سماجی و کاروباری حلقوں میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔
دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) عمر حیات، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، رانا محمد ادریس، محمد جواد حامد، حفیظ الرحمن خان، محمد حسیب، عاصم رفیق، حاجی خالد محمود، نعیم صفدر، شیخ تیمور، حاجی محمد افضل، شمشاد احمد صدیقی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دیگر مرکزی قیادت نے بھی مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قیادت نے مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ قائدین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔





















