ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری کی آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سے ملاقات

مدارس کی رجسٹریشن، نصابِ امن کے فروغ اور انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

لاہور(خصوصی رپورٹ:رمیض حسین) ناظمِ اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے وزیر اعظم ہاؤس مظفر آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں مدارس کی رجسٹریشن، نصابِ امن کے فروغ اور انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری کی آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سے ملاقات

ملاقات کے دوران ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف ’’مبسوط فتویٰ دہشت گردی اور فتنہ الخوارج‘‘ پیش کی، جسے انتہا پسندی کے خلاف ایک جامع فکری دستاویز قرار دیا گیا۔ وزیر اعظم نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے معاشرے میں امن و رواداری کے فروغ کے لیے علمی و فکری کاوشوں کی اہمیت پر زور دیا۔

دریں اثنا، وفد نے سول سیکرٹریٹ مظفر آباد میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان اور انسپکٹر جنرل پولیس ملک لیاقت علی سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں مدارس کی رجسٹریشن کے عمل، تعلیمی اصلاحات اور سکیورٹی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی مختلف کتب بطور تحفہ پیش کی گئیں۔

ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری کی آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سے ملاقات

مزید برآں، کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد نے شرکت کی۔ وفد نے آزاد کشمیر میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کے تدریسی نصاب میں ’’نصابِ امن‘‘ شامل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی، جس کا مقصد نئی نسل کو اعتدال، برداشت اور بین المسالک ہم آہنگی جیسے اقدار سے روشناس کرانا ہے۔

سیاسی و سماجی حلقوں کے مطابق ان ملاقاتوں کو خطے میں پائیدار امن، تعلیمی اصلاحات اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری کی آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سے ملاقات ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری کی آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سے ملاقات

متعلقہ خبریں

مقبول ترین