ایران کے ساتھ مذاکرات؛ امریکی نائب صدر کی قیادت میں وفد اسلام آباد پہنچ گیا

وفد میں خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں، جو اہم سفارتی عمل میں شریک ہوں گے۔

اسلام آباد: (خصوصی رپورٹ: غلام مرتضیٰ)ایران کے ساتھ مجوزہ جنگ بندی مذاکرات میں شرکت کے لیے امریکا کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے، جس کی قیادت امریکی نائب صدر JD Vance کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد میں خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں، جو اہم سفارتی عمل میں شریک ہوں گے۔

امریکی وفد کا اسلام آباد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ Mohsin Naqvi بھی موجود تھے۔

نائب وزیر اعظم نے امریکی نائب صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے اور دنیا میں دیرپا امن و استحکام کے لیے امریکا کے عزم کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ تمام فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا اور فریقین کے درمیان مکالمے کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

یہ مذاکرات خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے نہایت اہم قرار دیے جا رہے ہیں، جہاں پاکستان ثالث کے طور پر مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین