پیر, نومبر 25, 2024

وکلا تنظیمیں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک چلائیں گی

اسلام آباد کی بار کونسل ور بار ایسوایشنز کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران نے مشترکہ پریس کانفرنس میں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں آئینی ترمیم کے خلاف اپنی جدوجہد کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ترمیم آئین و قانون کے خلاف ہے اور بدیانتی پر مشتمل ہے۔رہنمائوں نے کہا کہ چند جماعتوں کےمفادات کے تحفظ کےلئے ترمیم لائی جا رہی ہے ایسی ترمیم سے سپریم کورٹ کا جج سیشن جج بن جائے گا کیونکہ وہ اختیارات کھو بیٹھے گا۔انہوں نے کہاکہ ججز کا لکھا گیا خط انہیں ناپسندیدہ لگا تو ترمیم کرنے چل پڑے ہیں۔

Related Articles

Latest Articles