آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج برسبین میں کھیلا گیا، جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 7 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 64 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ 12 اور صاحبزادہ فرحان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان اور سلمان آغا نے 4، 4 جبکہ کپتان بابر اعظم صرف 3 رنز بنا سکے۔ محمد رضوان، عرفان خان، اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے 11 رنز بنائے جبکہ عباس آفریدی 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کے زاویر بارٹلیٹ اور نیتھن ایلیس نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بارش کے باعث میچ کو مختصر کر کے ہر اننگز 7 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا انتخاب کیا تھا۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 19 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 3 شاندار چھکے شامل تھے۔ میتھیو شارٹ نے 7 رنز بنائے جبکہ جیک فریسر اور ٹم ڈیوڈ 9، 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا نے اپنے مقررہ 7 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین