اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور جو کچھ کرتے ہیں عمران کی ہدایت پر کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا ٹارگٹ آزادی نہیں، چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ مجھے پھر بیٹا بنالے اور سب ہنسی خوشی رہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا ہے ۔علی امین نے کہا ہے کہ عمران خان ایک سال سے ناحق جیل میں قید ہے، اس کے علاوہ ہمیں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
انہوں نے بتایا کہ علی امین نے زیادہ باتیں اپنے صوبے میں دہشتگردی کے حوالے سے کیں، آج کے اجلاس کا اہم پوائنٹ بھی دہشتگردی سے نمٹنے پر غوروخوض کرنا ہی تھا ، اجلاس میں کچھ اہم فیصلے بھی کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تاریخ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات پر محیط ہے، ساری عمر اسٹیبلشمنٹ کی سیاست کی، بات چیت کیلئے بانی پی ٹی آئی کو 9مئی والا پل کراس کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ 25نومبر کو عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کے حوالے سے نہیں پتا، بانی پی ٹی آئی نے 9مئی کا ثبوت مانگا تھا ، انہیں ویڈیوز دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اندر اسٹیبلمشمنٹ سے معافی تلافی سمیت سب کچھ کرنے پر تیار ہیں، باہر بڑھکیں مارتے ہیں اور نورا کشتی کرتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور جو کچھ کرتے ہیں عمران کی ہدایت پر کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا ٹارگٹ آزادی نہیں، چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ مجھے پھر بیٹا بنالے اور سب ہنسی خوشی رہیں۔