بشری بی بی کا خطاب جب تک عمران ساتھ نہ ہوں احتجاج ختم نہیں ہوگا

ہزارہ انٹرچینج کے قریب مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے واضح کیا کہ جب تک عمران خان ان کے ساتھ نہ ہوں، یہ احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آخری لمحے تک ڈٹ کر کھڑی رہیں گی اور چاہے کوئی ان کا ساتھ دے یا نہ دے، وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ان کے شوہر کا معاملہ نہیں، بلکہ ملک اور اس کے رہنما کی عزت کا سوال ہے۔

تحریک انصاف کے قافلے اسلام آباد کی جانب بڑھ رہے ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور کئی راستے بند ہیں۔

بشریٰ بی بی نے خطاب میں پختون قوم کی غیرت کا حوالہ دیتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ اپنے وعدے پر قائم رہتے ہیں اور نعرے لگا کر اپنی تقریر کا اختتام کیا۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین