دلہن کا سرکاری ملازمت نہ ہونے پر شادی سے انکار، بارات واپس لوٹ گئی

بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک دلہن نے اپنے ہونے والے شوہر کے پاس سرکاری ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے شادی سے انکار کر دیا۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع فرخ آباد میں پیش آیا، جہاں دلہن کی شرائط نے شادی کی رسومات کو روک دیا اور بارات کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑا۔

دولہا ایک پرائیویٹ کمپنی میں انجینئر کے طور پر کام کرتا تھا اور ماہانہ ایک لاکھ بھارتی روپے سے زائد کماتا تھا۔ اس کے پاس چھتیس گڑھ کے ضلع بلرام پور سے تعلق رکھنے والے علاقے میں چھ پلاٹ اور 20 بیگھہ زمین بھی تھی۔ اس کے باوجود، دلہن نے شادی کرنے سے انکار کر دیا، کیونکہ اس کے مطابق دولہے کے پاس سرکاری نوکری نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں:کزن میریجز ،بچوں میں جینیاتی امراض کا بنیادی سبب قرار

بھارتی میڈیا کے مطابق، بارات کی آمد پر شادی کی رسومات جاری تھیں، لیکن اچانک دلہن کو بتایا گیا کہ دولہے کے پاس سرکاری ملازمت نہیں ہے، جس کے بعد اس نے شادی کی رسومات کو آگے بڑھانے سے انکار کر دیا۔ دولہا کے خاندان نے اس کی سمجھانے کی بہت کوشش کی، لیکن دلہن کا مؤقف بدلنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوئی۔ حتیٰ کہ دلہن کو یہ بھی یقین دلایا گیا کہ دولہا اپنی پرائیویٹ نوکری چھوڑ کر سرکاری نوکری حاصل کر لے گا، مگر دلہن نے اس تجویز کو بھی مسترد کر دیا۔

دلہن کو راضی کرنے کے لیے دولہے کے خاندان نے اس کی تنخواہ کی رسیدیں بھی پیش کیں اور دولہا نے فون پر اپنی تنخواہ کی سلپ منگوا کر دلہن کے خاندان کے سامنے پیش کی، لیکن اس کے باوجود دلہن نے اپنا فیصلہ نہیں بدلا اور بارات کو واپس جانا پڑا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین