صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور

اسلام آباد: دو روز قبل گرفتار ہونے والے معروف صحافی مطیع اللہ جان کو انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت مل گئی۔ انہیں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ عدالتی حکم کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ فاضل جج نے ابتدائی طور پر صحافی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ضمانت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے اور فوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔ اس پر جج نے ضمانت کی درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے سماعت کے لیے کارروائی شروع کی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے دلائل سننے کے بعد مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کر لی۔ صحافی کی رہائی کے احکامات جاری ہونے کے بعد انہیں جیل بھیجنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

متعلقہ خبریں

مقبول ترین