گھر میں عام استعمال ہونے والی ادویات دماغی امراض سے محفوظ رکھنے میں معاون

یہ ادویات ڈیمنشیا جیسے خطرناک دماغی مرض سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ عام استعمال ہونے والی دوائیں جیسے اسپرین اور آئبوپروفین نہ صرف درد کم کرتی ہیں بلکہ دماغی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتی ہیں؟ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، یہ ادویات ڈیمنشیا جیسے خطرناک دماغی مرض سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دواؤں کا طویل عرصے تک استعمال کرنے والوں میں ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ 12 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ عام طور پر استعمال ہونے والی دوائیں، جیسے اسپرین اور آئبوپروفین، ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ہو سکتی ہیں۔

ماہرین نے "جرنل آف دی امریکن جیریاٹرکس سوسائٹی” میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ ادویات دماغی سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں، جس کی وجہ سے دماغ کی صحت بہتر ہوتی ہے اور ڈیمنشیا کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق، جو افراد طویل عرصے تک یہ دوائیں استعمال کرتے ہیں، ان میں ڈیمنشیا کا خطرہ 12 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

اس تحقیق کے سینئر محقق، ڈاکٹر ایم عرفان اکرام کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ انسداد سوزش ادویات (Anti-inflammatory drugs) ڈیمنشیا کے خلاف ممکنہ حفاظتی اثرات رکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اگرچہ یہ تحقیق ایک امید افزا پیش رفت ہے، لیکن اس ثبوت کو مزید مضبوط کرنے اور اس حوالے سے مؤثر بچاؤ کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین