سولر پینل صارفین نے واپڈا صارفین پر 159 ارب کا بوجھ ڈال دیا

نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار تک پہنچ چکی ہے، جو اکتوبر 2024 میں 2 لاکھ 26 ہزار 440 تھی

اسلام آباد:نیٹ میٹرنگ کے تحت سولر پینلز لگانے والے صارفین نے واپڈا صارفین پر 159 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا ہے، جس کے باعث بجلی کے ٹیرف میں فی یونٹ 1.5 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ انکشاف پاور ڈویژن کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی سہولت زیادہ تر امیر طبقہ حاصل کر رہا ہے، جبکہ عام صارفین، جو صرف گرڈ بجلی استعمال کرتے ہیں، اضافی مالی بوجھ اٹھانے پر مجبور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ پالیسی کی خامیوں کی نشاندہی اعلیٰ سطح پر کر دی گئی ہے، تاہم حکومت سیاسی مجبوریوں کی وجہ سے اس میں ضروری تبدیلیاں کرنے سے گریز کر رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ صارفین گرڈ اسٹوریج کے اخراجات اور ان پاور پلانٹس کی استطاعت کی ادائیگی نہیں کر رہے، جو سولر پینلز کے اضافے کی وجہ سے بند پڑے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار تک پہنچ چکی ہے، جو اکتوبر 2024 میں 2 لاکھ 26 ہزار 440 تھی، یعنی چند مہینوں میں نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین