گووندا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بالی ووڈ میں میرے خلاف سازش ہوئی، اداکار کا انکشاف

کچھ لوگ انہیں انڈسٹری سے باہر نکالنا چاہتے تھے اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی

بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور کامیڈین گووندا نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف نہ صرف سازشیں کی گئیں بلکہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر کے باہر سے مسلح افراد پکڑے گئے، جس کے بعد ان کی زندگی میں بڑا بدلاؤ آیا۔

معروف بھارتی اداکار گووندا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بالی ووڈ میں ان کے خلاف سازشیں ہوئیں، جس کی وجہ سے ان کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی آئی۔ مکیش کھنہ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ انہیں انڈسٹری سے باہر نکالنا چاہتے تھے اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، یہاں تک کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملیں۔

گووندا کا کہنا تھا کہ وہ سو کروڑ کی فلمیں کرنے سے بھی انکار کر چکے ہیں، اور جب وہ کسی پروجیکٹ میں کام کرنے سے منع کرتے تھے، تو ان کے خلاف خبریں شائع کی جاتی تھیں کہ ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔ تاہم، اداکار نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے دل کی سنتے تھے اور اپنے فیصلوں پر قائم رہے۔

سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق سوال پر گووندا نے کہا کہ انڈسٹری میں کئی لوگوں نے ان کے خلاف سازشیں کیں اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں انڈسٹری سے نکالنے کی بھی کوشش کی گئی۔

اداکار نے ایک اور حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جان لینے کی کوششیں بھی ہوئیں اور ان کے گھر کے باہر سے مسلح افراد پکڑے گئے۔ ان تمام مشکلات کے بعد، ان کی شخصیت میں بڑا بدلاؤ آیا اور وہ سوچنے لگے کہ انہیں سیاست میں آنا چاہیے یا نہیں۔ آخر میں، انہوں نے وہی فیصلہ کیا جو ان کے دل کی آواز تھی اور سیاست کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین