اسلام آباد:عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 سے 15 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے تک کمی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے اثرات پاکستان میں بھی مرتب ہوں گے، اور حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 سے 15 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اپنی سفارشات مرتب کرے گی، جنہیں وزیراعظم کو ارسال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔