اکشے کمار نے اپنا ممبئی کا اپارٹمنٹ مہنگے داموں فروخت کر دیا

یہ اپارٹمنٹ ایک ہزار مربع فٹ سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا ہے

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنے لگژری اپارٹمنٹ کو کروڑوں میں بیچ دیا، جس سے انہیں اچھا خاصا منافع ہوا۔ انہوں نے یہ پراپرٹی 2017 میں خریدی تھی اور اب اسے دگنی قیمت پر فروخت کیا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکاروں میں شمار ہونے والے اکشے کمار نے ممبئی کے علاقے بوری ولی میں موجود اپنا ایک لگژری اپارٹمنٹ مہنگے داموں فروخت کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے یہ اپارٹمنٹ 4 کروڑ 35 لاکھ بھارتی روپے میں بیچا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب انہوں نے 2017 میں یہ پراپرٹی خریدی تھی تو اس کی قیمت اس وقت 2 کروڑ 15 لاکھ بھارتی روپے تھی، یعنی اس فروخت سے انہیں نمایاں منافع حاصل ہوا۔

یہ اپارٹمنٹ ایک ہزار مربع فٹ سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس کے ساتھ دو کار پارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ تاہم، اکشے کمار نے اسے فروخت کرنے کی وجوہات ظاہر نہیں کیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین