فالج اور دل کے دورے سے حفاظت کے لیے نئی ویکسین تیار!

ایتھروسلوروسِز ایک سوزشی بیماری ہے، جو دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجوہات میں شامل ہے

چینی سائنس دانوں نے ایک ایسی ویکسین تیار کی ہے جو خون کی شریانوں میں نقصان دہ مواد کے جمع ہونے کو روک سکتی ہے۔ یہ مواد خون کے لوتھڑے بننے، فالج اور ہارٹ اٹیک جیسے سنگین مسائل کا سبب بنتا ہے۔ تحقیق کے مطابق، یہ ویکسین چوہوں میں ایتھروسلوروسِز (شریانوں میں چکنائی جمع ہونے کی بیماری) کو ختم کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

چین میں کی جانے والی حالیہ تحقیق میں ایک نئی ویکسین کے بارے میں بتایا گیا ہے جو خون کی شریانوں میں چکنائی کے ذخیرے کو بننے سے روک سکتی ہے۔ شریانوں میں چکنائی جمنے سے خون کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے، جو فالج، انیوریزم اور ہارٹ اٹیک جیسی جان لیوا بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

ایتھروسلوروسِز ایک سوزشی بیماری ہے، جو دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجوہات میں شامل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کے ذریعے اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے تازہ ترین تحقیق جرنل "نیچر کمیونیکیشنز” میں شائع ہوئی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ نئی ویکسین چوہوں میں ایتھروسلوروسِز کو ختم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

نینجِنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ ان کی تیار کردہ "نینو ویکسین” ایک مؤثر طریقہ علاج ہو سکتی ہے، جو شریانوں کی بیماری سے بچاؤ کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین