میکسیکو میں دو خوفناک بس حادثات پیش آئے، جن میں 32 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ ایک تیز موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، جبکہ دوسرا حادثہ بس اور ٹریکٹر کے تصادم کی صورت میں ہوا۔ دونوں حادثات میں درجنوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
امریکی ریاست میکسیکو میں دو الگ الگ خوفناک بس حادثات کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔
پہلا حادثہ جنوبی میکسیکو کی ریاست اوکساکا میں پیش آیا، جہاں ایک بس تیز رفتاری کے دوران موڑ کاٹتے ہوئے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 12 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسرا حادثہ شمالی ریاست دورینگو میں پیش آیا، جہاں ایک بس ٹریکٹر سے جا ٹکرائی۔ اس حادثے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ 10 زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔