تاریخ میں پہلی بار کسی ایشیائی فلم کی کمائی 2 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی

یہ کوئی بھارتی یا بالی وڈ کی فلم نہیں بلکہ چین کی ایک اینیمیٹڈ (کارٹون) فلم ہے

چینی اینیمیٹڈ فلم "نی زہا 2” نے تاریخ رقم کردی، پہلی ایشیائی فلم بن گئی جس نے 2 ارب ڈالرز سے زائد کمائی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق، اب تک صرف ہالی وڈ کی فلمیں ہی دنیا بھر میں 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کر سکی تھیں۔لیکن اب پہلی بار ایک ایشیائی فلم نے یہ اعزاز حاصل کر لیا ہے اور یہ کوئی بھارتی یا بالی وڈ کی فلم نہیں بلکہ چین کی ایک اینیمیٹڈ (کارٹون) فلم ہے۔جی ہاں، چینی فلم "نی زہا 2” نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے اور صرف 3 سے 9 مارچ کے دوران اس فلم نے 3 کروڑ 82 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا۔

اس طرح اس فلم کی مجموعی آمدنی 2.04 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔یہ پہلی ایشیائی اور پہلی اینیمیٹڈ فلم ہے جس نے عالمی سطح پر 2 ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا ہے۔اس سے پہلے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی اینیمیٹڈ فلم "انسائیڈ آؤٹ 2” تھی جس نے 2027 میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز کمائے تھے۔

29 جنوری 2025 کو ریلیز ہونے والی یہ فلم دنیا کی ساتویں ایسی فلم بن گئی ہے جس نے دو ارب ڈالرز سے زائد کمائی کی ہے۔یہ فلم آنے والے ہفتوں میں مزید کئی ممالک میں ریلیز ہوگی جس کے بعد اس کی آمدنی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

یہ فلم دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے اور اس نے "ایوینجرز: انفنٹی وار” کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔”نی زہا 2″ اب تک سال 2025 میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی بن چکی ہے اور امکان یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ریکارڈ سال کے آخر تک اسی کے پاس رہے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین