لاہور :تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے ”شہر اعتکاف“ کی رجسٹریشن اور تیاریاں و انتظامات زور و شور سے جاری ہیں۔ شہر اعتکاف میں اس سال بھی مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد معتکف ہوگی۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک پر روزانہ نماز تراویح کے بعد خطابات کریں گے۔ان خطابات کا موضوع’’عشق الہیٰ اور لذت توحید‘‘ ہو گا۔ شہر اعتکاف میں پاکستان سمیت بیرونی دنیا سے بھی لوگ بڑی تعداد شرکت کریں گے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپورنے کہا کہ معتکفین کے آرام و سکون کے لئے ہر ممکن اقدامات بروے کار لائے جارہے ہیں۔ شہر اعتکاف کی تیاریوں و انتظامات کے لئے 50سے زائد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے مرد و خواتین الگ الگ جگہوں پر اعتکاف بیٹھیں گے۔ اعتکاف کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ 17 رمضان المبارک تک شہرا عتکاف کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے۔ مرد آغوش کی بلڈنگ میں اعتکاف بیٹھیں گے جبکہ خواتین منہاج کالج برائے خواتین میں معتکف ہوں گی۔