رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو رونما ہوگا، تاہم یہ پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ گرہن کئی ممالک میں دیکھا جاسکے گا، جن میں یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا اور شمالی و جنوبی امریکا کے مختلف علاقے شامل ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز 14 مارچ کی صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، جبکہ صبح 11 بج کر 26 منٹ پر چاند مکمل گرہن کی حالت میں ہوگا۔
اس کے بعد صبح 11 بج کر 59 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر پہنچے گا، اور دن 3 بجے مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ یہ چاند گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ تاہم، دنیا کے کئی حصوں میں لوگ اسے دیکھ سکیں گے، جن میں یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا اور شمالی و جنوبی امریکا کے متعدد علاقے شامل ہیں۔
یہ چاند گرہن فلکیاتی ماہرین اور آسمان پر نظر رکھنے والوں کے لیے ایک دلچسپ موقع ہوگا، خاص طور پر ان خطوں میں جہاں اسے براہ راست دیکھا جا سکے گا۔