وزن کم کرنے کیلئے جم جانے یا فینسی ڈائٹ کی کوئی ضرورت نہیں، منال نے اہم راز بتادیا

منال اپنی پہلی بیٹی عمل کی پیدائش سے پہلے اور بعد میں کافی وزن بڑھا بیٹھی تھیں، موٹاپا جین میں موجود ہے اور بچپن ہی سے اس مسئلے کا سامنا رہا ہے

لاہور:پاکستان شوبز کی مشہور جڑواں بہنیں ایمن اور منال خان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی زندگی کے اہم پہلوؤں اور وزن کم کرنے کے رازوں سے پردہ اٹھایا۔ شادی کے بعد کی تبدیلیاں اور بچوں کی پیدائش کے بعد وزن میں کمی کے طریقے ان کی گفتگو کا محور رہے۔

ایمن خان نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی بیٹی عمل کی پیدائش سے پہلے اور بعد میں کافی وزن بڑھا بیٹھی تھیں، لیکن چونکہ موٹاپا ان کی جین میں ہے اور وہ بچپن ہی سے اس مسئلے کا سامنا کر رہی ہیں، اس لیے وہ جلد ہی خود کو سنبھالنے میں کامیاب ہوئیں۔ ایمن کے مطابق، وزن کم کرنے کے لیے جِم جانا ضروری نہیں بلکہ عادات میں تبدیلی سے بڑا فرق پڑتا ہے۔

ایمن نے اپنی خوراک کے حوالے سے بتایا کہ وہ چکنائی والے کھانوں اور میٹھے سے گریز کرتی ہیں۔ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے گھر پر ہی روزانہ آدھے یا ایک گھنٹے کی ورزش اور چہل قدمی کو معمول بنایا، جس نے ان کے جسم کو متوازن رکھنے میں مدد دی۔

منال خان نے بھی اپنی بہن کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وزن کم کرنے کے لیے فینسی ڈائٹ یا مہنگے جِم پیکجز کی ضرورت نہیں۔ ان کے مطابق، گھر پر متحرک رہنے، اعتدال سے کھانے اور باہر کے جنک فوڈ، جیسے برگر اور پیزا سے پرہیز کر کے وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

منال کا کہنا تھا کہ خواتین اکثر وقت کی کمی اور مصروفیات کے باعث اپنی صحت پر توجہ نہیں دے پاتیں، لیکن اگر وہ گھر پر ہی اپنی خوراک کو متوازن رکھیں اور ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنالیں، تو وہ بھی وزن کم کر سکتی ہیں۔

جڑواں بہنوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ وزن کم کرنے کے لیے مشکل طریقے اپنانے کے بجائے، سادہ اور مستقل مزاجی کے ساتھ اپنی خوراک اور طرزِ زندگی میں تبدیلی لائیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین