امریکن گرین کارڈ رکھنے والوں کو بھی بے دخل کیا جاسکتا ہے: امریکی نائب صدر

امریکی امیگریشن اور نیشنلٹی قوانین کے تحت وزیر خارجہ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی فرد کا گرین کارڈ یا ویزا منسوخ کر دیں

کراچی:امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ گرین کارڈ رکھنے والے افراد کو ہمیشہ کے لیے امریکا میں رہنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ اگر قومی سلامتی یا ملکی مفاد کا تقاضا ہو تو انہیں ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق وزیر خارجہ کو اختیار ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کا گرین کارڈ یا ویزا منسوخ کر دیں جو امریکی پالیسی یا سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہو۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ گرین کارڈ رکھنے والوں کو امریکا میں غیر معینہ مدت تک رہنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو اس وقت ملک بدر کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر جب ایسا کرنا امریکا کے قومی مفاد میں ہو۔
اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکی امیگریشن اور نیشنلٹی قوانین کے تحت وزیر خارجہ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی فرد کا گرین کارڈ یا ویزا منسوخ کر دیں، اگر وہ امریکی خارجہ پالیسی یا قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پایا جائے۔ ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ قومی سلامتی کے پیش نظر وزیر خارجہ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ایسے افراد کی ملک بدری کے اقدامات اٹھا سکیں جو امریکا کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین