واشنگٹن:امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سفری پابندیوں کے لیے 43 ممالک کی فہرست تیار کر لی ہے، جس میں کچھ ممالک کو ’’ریڈ لسٹ’’ اور کچھ کو ’’اورنج لسٹ‘‘ میں شامل کیا گیا ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق 11 ممالک کو ریڈ لسٹ میں رکھا گیا ہے، جن میں افغانستان، بھوٹان، کیوبا، ایران، لیبیا، شمالی کوریا، صومالیہ، سوڈان، شام، وینزویلا اور یمن شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں پر امریکہ کا سفر کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
اس کے علاوہ پاکستان سمیت 10 ممالک کو اورنج لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اورنج لسٹ کے ممالک کے شہریوں کے لیے سخت سفری شرائط لاگو ہوں گی۔
ٹرمپ انتظامیہ کے اس ممکنہ فیصلے کو عالمی سطح پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے اور کئی حلقے اسے متنازع قرار دے رہے ہیں۔