نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی

سولر سسٹمز کی قیمتیں 35,000 روپے سے لے کر 175,000 روپے تک کم ہو چکی ہیں

لاہور:ملک میں نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، جو کہ خریداروں کے لیے خوش آئند خبر ہے۔ اب سولر سسٹمز کی قیمتیں 35,000 روپے سے لے کر 175,000 روپے تک کم ہو چکی ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق، حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کے بعد مقامی سولر مارکیٹس میں نمایاں تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں۔ اس پالیسی کی بدولت قابلِ تجدید توانائی میں دلچسپی رکھنے والے صارفین کو مالی فائدہ پہنچ رہا ہے، کیونکہ سولر سسٹمز کی تنصیب اب پہلے کی نسبت سستی ہو گئی ہے۔
اگر سولر سسٹمز کی قیمتوں پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی قیمت اب تقریباً 5 لاکھ سے ساڑھے 5 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔ اسی طرح، 7 کلو واٹ سسٹم کی قیمت تقریباً 6 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
بڑے سسٹمز کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ 10 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی موجودہ قیمت 8 لاکھ روپے سے کچھ زیادہ ہے، جبکہ 12 سے 15 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 12 لاکھ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔
مارکیٹ میں ہونے والی اس کمی سے وہ افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں سے پریشان ہیں اور سولر انرجی کے ذریعے اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیسی تبدیلی کے باعث سولر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین