اب میں پردہ کرتی ہوں، زرنش خان کی میڈیا سے پرانی تصاویر استعمال نہ کرنے کی اپیل

زرنش خان نے 2023 میں عمرہ ادا کرنے کے بعد شوبز انڈسٹری چھوڑ دی تھی

شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا اور میڈیا پلیٹ فارمز سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی پرانی تصاویر اور ویڈیوز استعمال نہ کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام کی تعلیمات کے مطابق پردہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے ماضی کی جھلکیاں دوبارہ نہ دکھائی جائیں۔

سابقہ اداکارہ زرنش خان، جنہوں نے مذہب کی خاطر شوبز چھوڑ دیا تھا، نے میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کی ہے کہ ان کی پرانی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کیا جائے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ایک باوقار زندگی گزارنے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔

زرنش خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا
"میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کرتی ہوں کہ برائے مہربانی میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں۔ میں اب پردہ کرتی ہوں، اور میں صرف یہی گزارش کر سکتی ہوں کہ میری ماضی کی تصاویر شیئر نہ کی جائیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی کو کچھ بھی کہنے یا لکھنے کا حق حاصل ہے، لیکن ان سے صرف اتنی گزارش ہے کہ ان کی پرانی تصاویر اور ویڈیوز کو دوبارہ نہ دکھایا جائے۔

یاد رہے کہ زرنش خان نے 2023 میں عمرہ ادا کرنے کے بعد شوبز انڈسٹری چھوڑ دی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا اور اپنی تمام پرانی تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کر دی تھیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین