اسلام آباد:عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 102 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے، جو ملک میں میکروکریڈٹ اور میکروفنانس کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
ورلڈ بینک کے مطابق، اس قرض سے تقریباً 18 لاکھ 90 ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا، جن میں زیادہ تر غریب اور کم آمدنی والے گھرانے شامل ہوں گے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد ضرورت مند خاندانوں کو مالی مدد فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی معاشی حالت بہتر بنا سکیں۔