لیسکو ملک کی سب سے بڑی سولر بجلی پیدا کرنے والی کمپنی بن گئی

کمپنی میں سولر پینلز کے ذریعے بجلی کی پیداوار 1300 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے ملک بھر میں سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے سب سے بڑی کمپنی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ کمپنی میں سولر پینلز کے ذریعے بجلی کی پیداوار 1300 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ صرف ایک سال کے دوران اس میں 600 میگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

لاہور: (این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے کے میدان میں ملک کی سب سے بڑی کمپنی کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق، لیسکو کے سسٹم میں سولر پینلز کے ذریعے بجلی کی پیداوار 1300 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران 600 میگاواٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

لیسکو کے 83 ہزار صارفین نے سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کرنا شروع کر دیا ہے، جن میں گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے علاوہ ٹیوب ویلز بھی شامل ہیں۔ اس تبدیلی کے باعث لیسکو میں بجلی کی طلب کم ہو گئی ہے، کیونکہ صارفین اب براہ راست سولر سسٹم سے بجلی حاصل کر رہے ہیں۔

لیسکو کے سسٹم میں اس وقت بجلی کی اضافی مقدار موجود ہے، جس کی وجہ سے کمپنی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ زیادہ تر صارفین نے لیسکو سے بجلی لینے کے بجائے سولر سسٹم پر انحصار شروع کر دیا ہے، جس سے بجلی کی طلب میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین