نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹر نے مکمل آرام کرنے اور جہاز کے سفر سے منع کر دیا

ان کی خواہش تھی کہ وہ ماہِ صیام کے آخری دن مقدس مقامات پر گزاریں

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس پر ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ ان کا معائنہ کر رہے ہیں اور انہوں نے نواز شریف کو ہوائی سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

نواز شریف ہر سال رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں۔ اس بار بھی ان کی خواہش تھی کہ وہ ماہِ صیام کے آخری دن مقدس مقامات پر گزاریں، لیکن ڈاکٹروں نے ان کی صحت کے پیش نظر سفر کی اجازت نہیں دی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین