بنوں:بنوں کی کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ پولیس نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس چوکی پر پہلے بھی کئی حملے ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے جدید اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ پولیس اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی گئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس سے پہلے بھی اس چوکی کو کئی بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔