2024 ءغیر قانونی تارکین وطن کیلئے جان لیوا سال ثابت ہوا:اقوام متحدہ

گزشتہ سال 8,938 افراد غیر قانونی ہجرت کے دوران جان کی بازی ہار گئے

نیویارک:اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے تارکین وطن نے ایک افسوسناک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق سال 2024 غیر قانونی تارکین وطن کے لیے سب سے جان لیوا سال ثابت ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں سے ان اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے تارکین وطن نے نئے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق 2024 غیر قانونی تارکین وطن کے لیے سب سے مہلک سال ثابت ہوا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 8,938 افراد غیر قانونی ہجرت کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں ایشیا میں ہوئیں، جہاں 2,778 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بحیرہ روم کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران 2,452 تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوئے۔ افریقی براعظم میں بھی صورتحال تشویشناک رہی، جہاں 2,242 افراد جان سے گئے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں سے غیر قانونی ہجرت کے دوران ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، جس نے عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین