ٹرمپ انتظامیہ کا 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کو 24 اپریل تک ملک چھوڑنے کا حکم

اس فیصلے کا نشانہ کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا کے شہری بنیں گے

واشنگٹن:ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور انہیں 24 اپریل تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق، اس فیصلے کا نشانہ کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا کے شہری بنیں گے، جو سابق صدر جو بائیڈن کی امیگریشن اسکیم کے تحت امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔
یہ فیصلہ منگل کے روز جاری کیے گئے صدارتی حکم نامے کے تحت نافذ کیا جائے گا، اور جب یہ حکم وفاقی رجسٹر میں شائع ہو گا تو 30 دن بعد ان تارکین وطن کو حاصل قانونی تحفظ ختم ہو جائے گا۔
امیگریشن کے شعبے میں کام کرنے والی تنظیم "ویلکم یو ایس” نے متاثرہ افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر امیگریشن وکلاء سے رابطہ کریں تاکہ ملک میں رہنے کے لیے کوئی قانونی راستہ تلاش کیا جا سکے۔
اس فیصلے سے متاثرہ افراد میں شدید بےچینی پائی جا رہی ہے، اور امیگریشن کے حامی حلقوں نے اسے انسانی حقوق کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین