2025ء میں حج کرنے والوں کیلئے سعودی نے لازمی شرط کا اعلان کر دیا

حکام نے عازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ وقت سے پہلے ویکسین لگوالیں تاکہ ان کی رجسٹریشن میں کوئی رکاوٹ نہ آئے،بصورت دیگر انہیں حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جدہ: سعودی حکومت نے حج 2025 کے لیے میننجائٹس ویکسین کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ تمام ملکی اور غیرملکی عازمین کو حج سے قبل یہ ویکسین لگوانا ہوگی، بصورت دیگر انہیں حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق، ویکسینیشن کے بغیر کسی بھی شخص کو حج پیکج بک کرانے یا رجسٹریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ اقدام دورانِ حج متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ میننجائٹس ایک سنگین بیماری ہے جو رش والی جگہوں پر تیزی سے پھیل سکتی ہے۔
حکام نے عازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ وقت سے پہلے ویکسین لگوالیں تاکہ ان کی رجسٹریشن میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ سعودی حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حج 2025 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ساتھ حج معاہدے طے پا رہے ہیں۔
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ اس ویکسین کے ذریعے عازمین حج کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے، جبکہ سعودی حکام کا مؤقف ہے کہ صحت کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں تاکہ مقدس سفر کو بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین