کان میں گونجنے والی آوازوں کی وجہ غذائی کمی ہوسکتی ہے:ماہرین

خوراک میں تبدیلی، جیسے زیادہ پھل اور فائبر کھانا یا دودھ اور کافی کا مناسب استعمال، Tinnitus کے خطرے کو کم کر سکتا ہے

ماہرین کے مطابق، کانوں میں گونجنے والی آوازیں (Tinnitus) صرف شور والے ماحول کا نتیجہ نہیں بلکہ غذائی کمی سے بھی جڑی ہو سکتی ہیں۔ ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خوراک میں تبدیلی، جیسے زیادہ پھل اور فائبر کھانا یا دودھ اور کافی کا مناسب استعمال، Tinnitus کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔ چینی ماہرین نے اپنی تحقیق میں اس بات پر زور دیا کہ خوراک پر مبنی حکمت عملی اس بیماری کے انتظام میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

عام طور پر شور والے ماحول میں کان کے پردے پر دباؤ کم کرنے کے لیے ایئر پلگ استعمال کیے جاتے ہیں، جو کسی شخص میں Tinnitus کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ Tinnitus ایک ایسی حالت ہے جس میں کانوں میں مسلسل گھنٹیوں جیسی آوازیں آتی ہیں، جو بعض اوقات بہت پریشان کن ہو سکتی ہیں۔

لیکن اب ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف شور سے بچاؤ ہی نہیں بلکہ خوراک میں تبدیلی بھی Tinnitus کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ پھل اور غذائی فائبر کھانے، اور دودھ و کافی کے مناسب استعمال سے یہ مسئلہ کم ہو سکتا ہے۔

یہ تحقیق بی ایم جے جرنل میں شائع ہوئی، جس میں چین کے صوبے سیچوان کے سینئر محقق کنزیو ژانگ اور ان کی ٹیم نے اس بات پر زور دیا کہ خوراک پر مبنی حکمت عملی اس دائمی بیماری کے انتظام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

محققین نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ موجودہ سائنسی شواہد کے مطابق پھل، غذائی فائبر، کیفین اور ڈیری مصنوعات کا زیادہ استعمال Tinnitus کے کم واقعات سے جڑا ہوا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر لوگ اپنی خوراک میں بہتری لائیں تو وہ اس پریشان کن بیماری کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین