شہریوں کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ بازار میں 1400 سے 1500 روپے فی کلو ملنے والا گوشت اب آدھی قیمت پر دستیاب ہے، جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 102 کے رہائشیوں کے لیے بچھیا کا گوشت محض 700 روپے فی کلو فراہم کیا جا رہا ہے، جب کہ یہی گوشت عام مارکیٹ میں 1400 سے 1500 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
یہ سہولت ایم کیو ایم پاکستان نے ایک سماجی تنظیم کے تعاون سے فراہم کی ہے، جس کے تحت رات کے پہر بھی بڑی تعداد میں شہری گوشت خریدنے کے لیے قطار میں نظر آئے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے، مگر مہنگائی کا جن قابو میں نہیں آسکا۔ عوام روز بروز بڑھتی قیمتوں پر دہائی دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ رمضان میں مہنگائی پر قابو پاتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
عوام کے لیے خوشخبری، 1500 روپے والا بڑا گوشت 700 روپے میں دستیاب
رات کے پہر بھی بڑی تعداد میں شہری گوشت خریدنے کے لیے قطار میں نظر آئے