توہین رسالتﷺ کیس میں عدالت کا اہم فیصلہ، 5 مجرموں کو پھانسی، عمر قید اور 65 لاکھ روپے جرمانہ

اس کیس میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے مجرموں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا

توہین رسالتﷺ اور توہین قرآن پاک کے سنگین کیس میں راولپنڈی کی عدالت نے 5 مجرموں کو پھانسی، عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ایک عدالت نے توہین رسالتﷺ اور توہین قرآن پاک کے کیس میں بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے پانچ مجرموں کو پھانسی، عمر قید اور 80 سال کی سخت قید کی سزا دی ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ان پانچوں کو مجموعی طور پر 65 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ جن مجرموں کو سزا ہوئی ان کے نام محمد ارسلان، علی عباس، فیصل ریحان، خرم افضال اور زنیر سکندر ہیں۔

اس کیس میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے مجرموں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق ایوب نے سنایا۔ سزا سننے کے بعد پانچوں مجرموں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ انہوں نے بہت بڑا اور گھناؤنا جرم کیا ہے اس لیے وہ کسی رعایت کے حقدار نہیں ہیں۔ فیصلے کے مطابق انہیں پھانسی کے پھندے پر اس وقت تک لٹکایا جائے گا جب تک ان کی موت نہ ہوجائے۔

جب یہ فیصلہ سنایا جا رہا تھا تو عدالت کے باہر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں وکلا اور عام شہری بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین