پی ایس ایل کا نمائشی میچ خطرے میں! مگر وجہ کیا؟

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے شروع ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا نمائشی میچ مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔ پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کی حالت کو میچ کے لیے ناقابل قبول قرار دیا گیا، جس کی وجہ سے یہ میچ ممکنہ طور پر منسوخ ہوسکتا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے پہلے 8 اپریل کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ایک نمائشی میچ شیڈول تھا، لیکن یہ میچ اب خطرے میں پڑ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ارباب نیاز اسٹیڈیم کی خراب آؤٹ فیلڈ کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیم نے اس گراؤنڈ کو میچ کی میزبانی کے لیے نامناسب قرار دے دیا ہے۔ پی سی بی حکام نے اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے بعد رپورٹ دی کہ نہ صرف پچ اور آؤٹ فیلڈ کھیل کے لیے موزوں نہیں، بلکہ ڈریسنگ رومز میں بھی بنیادی سہولیات کی کمی ہے۔ اس کے علاوہ، میڈیا باکس اور کمنٹری کے لیے بھی مناسب انتظامات موجود نہیں ہیں، جس کی وجہ سے یہ میدان میچ کی میزبانی کے قابل نہیں سمجھا جا رہا۔

دوسری جانب، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پی ایس ایل 10 کے میچز پشاور میں کرانے کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے رابطہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے شروع ہوگا، جس کا افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین