عوام کیلئے خوشخبری، عیدالفطر پر پٹرول فی لیٹر کتنے روپے سستا ہو گا؟

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) قیمتوں میں رد و بدل کی سمری جلد وزیراعظم کو بھیجے گی

اسلام آباد:عید الفطر کے موقع پر پاکستانی عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری مل سکتی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث حکومت یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی پر غور کر رہی ہے، جس سے عوام کو کچھ ریلیف ملنے کی امید ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر سے قبل پاکستانی عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ یہ کمی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے نتیجے میں متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 1.50 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 7.24 ڈالر سے 5.84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 0.60 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھی گئی ہے۔ اس عالمی کمی کا اثر پاکستانی مارکیٹ میں بھی متوقع ہے، جس سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 3 سے 3.50 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 3 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) قیمتوں میں رد و بدل کی سمری جلد وزیراعظم کو بھیجے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
قیمتوں میں اس متوقع کمی سے عوام کو کچھ حد تک ریلیف ملنے کی امید ہے، جو پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ پچھلے 15 دنوں کے دوران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی تھیں، جن کے تحت پیٹرول کی موجودہ قیمت 255.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین