عید پر اللہ کی نعمتوں کو فراخ دلی اور مہربانی سے تقسیم کریں، چیف جسٹس پاکستان

یہ دن ہمیں ہمدردی اور رواداری کی خوبیوں کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، رواداری اور انصاف کی اہمیت یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اللہ کی عطا کردہ نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں تاکہ معاشرے میں بھائی چارہ اور عدل و انصاف کا فروغ ہو۔

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے عید الفطر کے موقع پر عدلیہ، وکلاء برادری اور پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے اختتام کی نشانی ہے اور یہ دن ہمیں ہمدردی اور رواداری کی خوبیوں کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اس موقع پر قانون کی حکمرانی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے یہ عید ہماری قوم کے لیے امن، خوشحالی اور خوشیوں کا پیغام لے کر آئے۔

انہوں نے عوام کو تلقین کی کہ ہم سب کو اس موقع پر اپنے ارد گرد کے لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے اور اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ دوسروں میں بانٹنا چاہیے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی سوچ ایک بہتر اور منصفانہ معاشرے کی تشکیل میں مدد دیتی ہے، جہاں بھائی چارہ، دیانت اور انصاف کی بالادستی ہو۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین