امریکا میں نیو جرسی کے ایک شہری کی قسمت ایک خواب کی بدولت چمک اٹھی۔ نوکری کھونے کے بعد مالی مشکلات کا شکار اس شخص نے ایک خواب کے اشارے پر لاٹری ٹکٹ خریدا، اور حیرت انگیز طور پر 15 لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔
نیو جرسی کی یونین کاؤنٹی کے شہری نے لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ حال ہی میں بےروزگار ہوا تھا اور مالی پریشانی کا شکار تھا۔ اسی دوران اس نے ایک خواب دیکھا، جس نے اسے اپنی قسمت آزمانے کی ترغیب دی۔
مجھے ہمیشہ سکھایا گیا ہے کہ اگر میں کوئی اچھا خواب دیکھوں تو اس پر عمل کرنا چاہیے۔ یہی سوچ کر میں نے لاٹری ٹکٹ خریدا، شہری نے اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا۔
26 فروری کی لاٹری ڈرائنگ کے لیے اس شخص نے مقامی ای زی چیک فوڈ اسٹور سے جرسی کیش 5 لاٹری ٹکٹ خریدا۔ حیرت انگیز طور پر ٹکٹ پر درج نمبرز جیک پاٹ کے پانچوں نمبروں سے مماثل نکلے، جس سے وہ 15 لاکھ ڈالر کا انعام جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔
لاٹری جیتنے والے شہری کا کہنا تھا، "میں اب بھی یقین نہیں کر سکتا کہ ایسا کیسے ہوا! میں نے تو اپنے نمبرز خود بھی نہیں چُنے تھے، یہ سب ناقابلِ یقین لگتا ہے۔”
لاٹری جیتنے والے شہری نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا،یہ سب بہت حیران کن ہے، لیکن میں ایک بات ضرور کہوں گا خدا آپ کی دعائیں سنتا ہے۔ میں نوکری کی تلاش میں تھا اور یہ رقم میرے لیے کسی نعمت سے کم نہی
یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کبھی کبھار قسمت دروازے پر دستک دیتی ہے، بس اسے پہچاننے اور صحیح وقت پر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے!