پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں پر مداح پریشان، ایسوسی ایٹ ملک بننے کا خدشہ؟

کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سوشل میڈیا پر مداحوں نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے

نیوزی لینڈ کے خلاف لگاتار ہار کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سوشل میڈیا پر مداحوں نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ کچھ شائقین نے طنزیہ طور پر کہا کہ پاکستان کی کارکردگی ایسی ہی رہی تو ٹیم کو جلد "ایسوسی ایٹ ملک” کا درجہ مل جائے گا۔

پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شائقین کرکٹ سخت مایوس نظر آ رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنلز کے بعد لگاتار 2 ون ڈے میچز میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی۔ اس مسلسل ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گرین شرٹس کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا، "نیوزی لینڈ کے اسٹار کھلاڑی تو موجود نہیں تھے، پھر بھی ان کی سی ٹیم نے پاکستان کو ہرا دیا!”

ایک اور مداح نے اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "نیوزی لینڈ میں پاکستان نے آخری 12 میچز کھیلے، اور بدقسمتی سے تمام 12 میچز میں شکست ہوئی!”

سوشل میڈیا پر کرکٹ فینز نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلسل خراب کارکردگی ٹیم کو "ایسوسی ایٹ ملک” بنانے کے قریب لے جا رہی ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ اگر قومی ٹیم نے کارکردگی بہتر نہ کی تو مستقبل میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین