اہم امریکی وفد کی آمد،10 اپریل سے پاکستان میں اہم سیاسی ملاقاتیں

کانگریس اراکین جنرل جیک برگمین اور ٹام سوزی اس وفد کی قیادت کریں گے

اسلام آباد:امریکی کانگریس کا ایک اہم وفد 10 سے 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا، جس دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ملک کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق کانگریس اراکین جنرل جیک برگمین اور ٹام سوزی اس وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد کی ملاقاتیں وزیراعظم، وزیر خارجہ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے بھی طے ہیں۔

دورے کے دوران امریکی وفد آزاد جموں و کشمیر کا بھی دورہ کرے گا، جہاں انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی جائے گی۔وفد کرتارپور راہداری کا بھی دورہ کرے گا اور بابا گرو نانک کے مزار پر حاضری دے گا۔

اس دورے کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ دورے میں معیشت، تجارت، دفاع، عسکری تعاون اور تعلیم جیسے اہم امور ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین