رشمیکا مندنا نے اپنی 29ویں سالگرہ وجے دیوراکونڈا کے ہمراہ اومان میں منائی؟

رشمیکا مندنا نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی خوشیوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندنا نے اپنی 29ویں سالگرہ اومان کے خوبصورت ساحلوں پر منائی، جہاں وہ چھٹیاں گزارتی نظر آئیں۔ اگرچہ اداکارہ نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا، لیکن سوشل میڈیا صارفین کو شک ہے کہ وہ اکیلی نہیں بلکہ اداکار وجے دیوراکونڈا کے ساتھ تھیں۔جنوبی بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ رشمیکا مندنا نے اپنی 29ویں سالگرہ اومان میں چھٹیاں گزارتے ہوئے منائی، جہاں وہ سمندر کنارے قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دیں۔

رشمیکا مندنا نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی خوشیوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، اور کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ ساحل پر ریت میں بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں اور سمندر کے نظارے سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

اداکارہ نے تصویروں کے ساتھ دل کو چھو لینے والا کیپشن بھی لکھا جس میں کہا
"کچھ ساحل… کچھ ریت… کچھ ڈوبتا سورج… کچھ پھول اور ڈھیر ساری مسکراہٹیں، آپ کی تمام محبتوں اور نیک تمناؤں کے ساتھ، شکریہ! آپ سب بہترین ہیں۔ میں آپ لوگوں کو آج کی پیاری ڈائری کل دکھاؤں گی۔”

تاہم، جیسے ہی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں، مداحوں اور صارفین نے اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ رشمیکا اکیلی نہیں بلکہ اپنے قریبی دوست اور مبینہ بوائے فرینڈ وجے دیوراکونڈا کے ساتھ اومان میں وقت گزار رہی ہیں۔ ان قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب وجے دیوراکونڈا نے بھی اپنی انسٹاگرام پر سمندر کنارے لی گئی ایسی ہی تصاویر شیئر کیں۔

مداحوں نے دونوں کی پوسٹ کی گئی تصاویر میں لوکیشن کی مماثلت، موسم، اور بیک گراؤنڈ پر غور کرتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ دونوں اداکار ایک ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں، خاص طور پر رشمیکا کی سالگرہ کے موقع پر۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ رشمیکا مندنا اور وجے دیوراکونڈا کو ایک ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہو۔ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر دونوں کی ایک ساتھ موجودگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، لیکن اب تک رشمیکا نے اپنے اور وجے کے تعلقات کے حوالے سے باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین