تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی، 2021 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

امریکی خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ گئی ہے

واشنگٹن:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے، امریکی خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ گئی، جو 2021 کے بعد سب سے کم سطح ہے۔ ماہرین عالمی معیشت پر اس کے اثرات کے بارے میں خدشات ظاہر کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 60 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر کر 2021 کے بعد سے کم ترین سطح پر آگیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے، آج بھی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
برینٹ فیوچر آئل کی قیمت تین اعشاریہ پانچ فیصد فی بیرل کمی کے بعد 63 اعشاریہ 30 ڈالر ہوگئی جبکہ یو ایس کروڈ فیوچر کی قیمت تین اعشاریہ چھ فیصد کم ہوگئی۔ 2021 کے بعد پہلی بار یو ایس کروڈ فی بیرل 56 اعشاریہ 7 ڈالر پر آگیا۔
اتوار کی رات یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ سے منسلک فیوچرز 3 فیصد سے زیادہ گر کر 59.78 ڈالر پر آ گئے۔ یہ اقدام پچھلے ہفتے بیک ٹو بیک 6 فیصد کمی کے بعد آیا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی اب اپریل 2021 کے بعد سب سے کم ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل اور امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں ابتک فی بیرل 12 ڈالر کی کمی ہوچکی ہے۔
ماہرین کے مطابق خدشات بڑھ رہے ہیں کہ محصولات کاروباری اداروں کے لیے قیمتوں میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں، جو معاشی سرگرمیوں میں سست روی کا باعث بن سکتے ہیں جس سے بالآخر تیل کی طلب کو نقصان پہنچے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین